Posts

Showing posts with the label 'kitaab-e dil'

... یہ جہاں ایک تماشا ہے سبھی کہتے ہیں

دل کی دنیا کو کہاں حاصل دنیا کہتے تم نہ ہوتے تو جہاں میں کسے اپنا کہتے یہ جہاں ایک تماشا ہے سبھی کہتے ہیں تم نہ ہوتے تو اسے ہم بھی تماشا کہتے حرمت دامن یوسف کے سوا کچھ بھی نہیں لوگ پھرتے ہیں جسے دام زلیخا کہتے یہ جو صحرا ہے سلگتا ہوا صحرا ہر سو آنکھ میں اشک جو ہوتا اسے دریا کہتے حال ہی دل کا عجب ہو گیا رفتہ رفتہ ورنہ ممکن تھا کہاں اشک کو سجدہ کہتے - شاہنواز فاروقی